خواتین کو الیکشن لڑنے کا حق ملنا چاہئے عمران خان

اقتدار میں آ کر تحریک انصاف عورتوں کو مردوں کی غلامی سے آزاد کرائے گی ، عمران خان


ویب ڈیسک December 16, 2012
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر خواتین کا استحصالی نظام ہے، انہیں نہ تو وراثتی حقوق دئیے جاتے ہیں اور نہ ہی تعلیم کی سہولت۔ فوٹو: پی پی آئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اسمبلیوں کے اندر خواتین کی مخصوص نشستوں کے خلاف ہے، خواتین کو الیکشن لڑنے کا پورا حق ملنا چاہیے۔

لاہور میں ایوان اقبال خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قائداعظم ایک لبرل سوچ کے حامل انسان تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی بہن فاطمہ جناح نے ان کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کے اندر خواتین کا استحصالی نظام ہے، انہیں نہ تو وراثتی حقوق دئیے جاتے ہیں اور نہ ہی تعلیم کی سہولت۔ اقتدار میں آ کر تحریک انصاف عورتوں کو مردوں کی غلامی سے آزاد کرائے گی تاہم یہ آزادی مغربی طرز کی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کے اندر جو خواتین مخصوص نشستوں پر آتی ہیں وہ ملک کی دیگر خواتین کی نمائندہ نہیں ہوتیں، اصل نمائندہ وہی ہوتا ہے جسے عوام منتخب کرتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی الیکشن کے اندر خواتین امیدوار بھی کھڑے کر رہی ہے تاکہ عوام کو اپنے نمائندے خود چننے کا حق ملے، کنونشن سے جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔