مصر میں آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی آپس میں ہاتھا پائی

ڈاکٹروں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر آلات جراحی سے حملہ کردیا.


ویب ڈیسک November 01, 2016
ڈاکٹروں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر آلات جراحی سے حملہ کردیا. فوٹو: فائل

مصر میں آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کا پینل آپس میں الجھ پڑا جس کے بعد آپریشن تھیٹر میدان جنگ بن گیا اور مسیحا ہاتھا پائی پر اتر آئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے ایک مشہور اسپتال میں ڈاکٹرز مریض کے اپینڈیکس کا آپریشن کر رہے تھے کہ اس دوران ڈاکٹروں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر آلات جراحی سے حملہ کردیا تاہم اس دوران مریض شدید اذیت میں مبتلا رہا۔ آپریشن تھیٹر میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد دیگر ڈاکٹرز وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے جھگڑا کرنے والے ڈاکٹروں کو تنہا کرنے کے بعد مریض کا آپریشن مکمل کیا۔

دوسری جانب پولیس نے جھگڑا کرنے والے مرکزی کردار 2 ڈاکٹروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ ماہر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کا اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کی انجام دہی کے بجائے ایک انتہائی حساس موقع پر آپس میں لڑنا سنگین جرم ہے اور ایسے افراد کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں