دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی آئی جی سندھ

شہر میں امن کے قیام کے لئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، آئی جی سندھ


ویب ڈیسک December 16, 2012
آئی جی سندھ نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کےلئے بیس بیس لاکھ روپے، بچوں کو نوکریاں اور ساٹھ سال تک تنخواہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادتیں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا ری ایکشن ہیں اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پولیس کارروائی جاری رکھے گی اور شہر میں امن کے قیام کے لئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔


آئی جی سندھ نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کےلئے بیس بیس لاکھ روپے، بچوں کو نوکریاں اور ساٹھ سال تک تنخواہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ گذشتہ روز شہید ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں سہیل، محسن اور خرم شہزاد کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کواٹرمیں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی سندھ فیاض لغاری اور ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود سمیت دیگر اعلیٰ افسروں اور اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |