شہبازشریف کا احتجاج کے دوران گرفتار ہونیوالے پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کا حکم

دوران احتجاج دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو رہا کیا جائے، وزیراعلیٰ کی انتظامیہ کو ہدایت


ویب ڈیسک November 01, 2016
دوران احتجاج دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو رہا کیا جائے، وزیراعلیٰ کی انتظامیہ کو ہدایت، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے بھر میں تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے احتجاج کےدوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامی حکام کو ہدایت دی کہ احتجاج کے دوران گرفتار کیے جانے والے تمام کارکنان کو ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے بعد دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کارکنان کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے تحت اڈیالہ جیل سے 312 کارکنان کورہا کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں