23ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

ترمیمی بل کے تحت قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں10 سے بڑھ کر 14 کردی جائیں گی۔

23 ویں ترمیم کی منظوری سے قومی اسمبلی میں کل نشستوں کی تعداد346 ہوجائے گی۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں اضافہ کے لئے 23ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 23ویں آئینی ترمیم کے تحت قومی وصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتیوں کے لئے مخصوص نشستوں میں اضافہ کیا جائےگا۔


ترمیمی بل کے تحت قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں10 سے بڑھ کر 14 کردی جائیں گی۔ اس طرح قومی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 346 ہوجائے گی۔ترمیم کے منظوری کے بعد بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی ایک، ایک، پنجاب اسمبلی میں 2 جبکہ سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کی زیر صدارت کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story