باکسر عامر خان نے ڈبلیو بی سی سلور سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل جیت لیا

عامر نے اس کامیابی کا سہرا اپنے امریکی کوچ ورجل ہنٹ کے سر سجایا۔


ویب ڈیسک December 16, 2012
آخری دسویں راؤنڈ میں عامر خان کارلوس کو زیر کر کے ڈبلیو بی سی سلور سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل کے حق دار بن گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاس اینجلس میں ہونے والے ایک اہم مقابلے میں اپنے مد مقابل امریکی باکسر کارلوس مولینا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی سلور سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

باکسر عامر خان نے شروع وات سے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کو پہلے راوٴنڈ سے ہی دباوٴ میں رکھا اور کارلوس کو ان کی پہلی شکست دے کر ان کی 17 فتوحات کا سلسلہ ختم کر دیا۔ آخری دسویں راؤنڈ میں عامر خان کارلوس کو زیر کر کے ڈبلیو بی سی سلور سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل کے حق دار بن گئے۔

فائٹ کے موقع پر ناصرف برطانوی بلکہ پاکستانی شائقین بھی قومی پرچم کے ساتھ موجود تھے، جیت کے بعد عامر خان نے کہا کہ مولینا ایک مضبوط حریف تھا جسے ہرانا بہت مشکل تھا، عامر نے اس کامیابی کا سہرا اپنے امریکی کوچ ورجل ہنٹ کے سر سجایا۔ اس مقابلے میں عامر کو اپنی گزشتہ دونوں فائٹس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ ذہنی طور پرکافی دباؤ کا شکار تھے، فائٹ سے پہلے عامر نے کہا تھا کہ یہ فائٹ ان کے کیریئر کے لئے انتہائی اہم ہے اور اس کے نتیجے پر ان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔


عامر اب تک 27 پروفیشنل باؤٹس کھیل چکے ہیں جن میں سے 18 مرتبہ انہوں نے اپنے مدمقابل حریف کو ناٹ آؤٹ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں