الطاف حسین کی صدر زرداری کو حکومت کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی

مفاہمت کی پالیسی کی کامیابی سیاسی جماعتوں بالخصوص اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ممکن ہوئی۔


ویب ڈیسک December 16, 2012
صدر زرداری کی مفاہمت کی پالیسی کی وجہ سے حکومت نے 5 سال پورے کئے، الطاف حسین ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے ایم کیو ایم حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال، توانائی کے بحران اور ملک کی معاشی صورتحال سمیت ملک کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی مفاہمت کی پالیسی کی وجہ سے جمہوری اتحاد کی حکومت نے 5 سال کامیابی سے پورے کئے۔ ایم کیو ایم جمہوریت ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کے مفاد میں حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔

صدر زرداری نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی کی کامیابی سیاسی جماعتوں بالخصوص اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ممکن ہوئی اور یہ پالیسی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں