ایشوریا نے زندگی کی 43 بہاریں دیکھ لیں

سالگرہ خاندانوالوں کیساتھ منائی، ساتھی فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات 


Showbiz Desk November 02, 2016
ایشوریا 1994میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن 43 برس کی ہوگئیں۔

گزشتہ روز انھوں نے اپنے خاندان والوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی اس موقع پر ساتھی اداکاراؤں اور ہیروز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انھیں سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔

یکم نومبر 1973 کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہرمنگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا 1994میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں اور 1997 میں مانی رتنم کی تامل فلم ارووار سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں