بھارتی فلموں پر پابندی سے سینما گھروں کا کاروبار متاثر
سنیما مالکان نے شوزکیساتھ ساتھ ملازمین کی تعداد بھی کم کرنے پر غورشروع کردیا
OSLO/BINTARO/INDONESIA:
پاکستان بھر کے سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے بعد صورت حال تشوشناک ہوگئی، خاص طور سے ملک میں بنائے جانے والے جدید سینما گھروں کو مشکلات کا سامنا ہے جہاں بھارتی فلموں کی وجہ بزنس سب سے زیادہ ہوتا تھا، کاروبار میں مسلسل نقصان کے پیش نظرمتعدد سینما مالکان نے مختلف آپشن پر غور شروع کردیا کیونکہ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے سینما مالکان اخراجات پورے کرنے میں سے مشکلات کا شکار ہیں۔
چند سینما مالکان نے فوری طور پر اسٹاف میں کمی کا فیصلہ کیا، جب کہ بجلی اور ائیرکنڈیشنڈز کی وجہ سے بلوں کی ادائیگی کی وجہ سے سینما گھروں میں ہونے والے شوز کی تعداد کم کردی،سینما مالکان کا موقف ہے کہ پاکستانی فلموں کی نمائش سے ان کے اخراجات پورے نہیں ہوتے،پاکستانی فلمیں بن تو رہی ہیں لیکن وہ سینما تک نمائش کے لیے نہیں پیش کی جاری ہیں۔
اگر یہ صورت حال رہی تو ماضی کی طرح متعدد سینما گھر بند ہوجائیں گے اس سلسلے میں فلم پروڈیوسرز کا موقف ہے کہ جدید سینما گھروں میں ٹکٹ کے نرخ بہت زیادہ ہیں فیملی کے ساتھ آنے والے لوگوں کو فلم دیکھنے کے لیے کم از کم دو سے تین ہزار روپئے خرچ کرنا پڑتے ہیں،اگر سینما مالکان فوری طور پر ٹکٹ کے نرخ کم کردیں تو ان کا بزنس بہتر ہوسکتا ہے۔