تاجکستان جھڑپوں میں 10فوجی ہلاک 20سے زائد زخمی

جھڑپیں شدت پسندوں کے ہاتھوںسیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئیں


Online July 25, 2012
جھڑپیں شدت پسندوں کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئیں۔ فائل فوٹو

تاجکستان میں ایک اعلی سطحی سکیورٹی عہدیدار کی ہلاکت کے بعد شدت پسندوں کے خلاف تاجک فوج کے آپریشن میں 10 فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ بات فرانسیسی خبررساں ادارے کو ملٹری ذرائع نے بتائی۔

جن کا کہنا تھا کہ تازہ جھڑپوں میں 20 سے زائد فوجی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دس فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ جھڑپیں شدت پسندوں کے ہاتھوں عبدولونذروف نامی ایک اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے بعد اس وقت شروع ہوئیں جب جواب میں حکومت صوبہ بدخشاں میں خصوصی فورسز روانہ کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں