فوجی جوانوں نےفرض شناسی کی بہترین مثال قائم کی ایئر چیف مارشل طاہررفیق بٹ

پشاور ایئربیس کی بیرونی دیوارکا تباہ شدہ حصہ دوبارہ تعمیرکرکے سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔


ویب ڈیسک December 16, 2012
ایئر چیف مارشل طاہررفیق بٹ نے کہا کہ پاک آرمی اورفضائیہ کے جوانوں نے قومی اثاثوں کا تحفظ کرکے سیکیورٹی فورسزکا سر فخرسے بلند کردیا۔ فوٹو: اے پی پی

پاک فضائیہ کے سربراہ طاہررفیق بٹ نے پشاورایئربیس کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں حصہ لینے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور فوجی جوانوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

ایئر چیف مارشل طاہررفیق بٹ نے کہا کہ پاک آرمی اورفضائیہ کے جوانوں نے فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کی اور قومی اثاثوں کا تحفظ کرکے سیکیورٹی فورسزکا سر فخرسے بلند کردیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور ایئربیس کی بیرونی دیوارکا تباہ شدہ حصہ دوبارہ تعمیرکرکے سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں