مصری صدر کیخلاف بیان سیکریٹری جنرل او آئی سی ایاد مدنی کو مستعفی ہونا پڑگیا

تیونس میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں ایاد مدنی نے مصری صدرعبدالفتاح السیسی کے بارے میں متنازع بیان دیا تھا

مصر نے شدید احتجاج کیا اور اس پر انھیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔ فوٹو: فائل

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاد بن امین مدنی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔


غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاد مدنی خرابی صحت کی وجہ سے مستعفی ہوئے ہیں جبکہ کچھ عوامی حلقوں کے مطابق تیونس میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں ایاد مدنی نے مصری صدرعبدالفتاح السیسی کے بارے میں متنازع بیان دیا تھا جس پر مصر نے شدید احتجاج کیا اور اس پر انھیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔

 
Load Next Story