3 لاکھ 33 ہزار 816 رجسٹرڈ افغان مہاجر وطن واپس چلے گئے

زیادہ مہاجرین اکتوبر میں گئے، بیشتر کے پی کے،بلوچستان اور پنجاب میں مقیم تھے

واپس جانے والوں کو افغانستان پہنچنے پر 400ڈالرفی کس ادا کیے جارہے ہیں، یو این۔ فوٹو: فائل

ملک بھر سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک تین لاکھ 33 ہزار 816 رجسٹرڈ مہاجرین افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے نمائندے نے منگل کو ''اے پی پی'' سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک تین لاکھ 33 ہزار 816 افراد صوبہ کے پی کے، بلوچستان اور پنجاب سمیت ملک بھر سے وطن واپس گئے ہیں۔


مہاجرین کی زیادہ تعداد ماہ اکتوبر میں افغانستان واپس پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو افغانستان پہنچنے پر400 ڈالر فی کس ادا کیے جا رہے ہیں۔

 
Load Next Story