شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 9 دہشت گرد ہلاک اور5 فرار

مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک November 02, 2016
مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا، سی ٹی ڈی. فوٹو: فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دیگر 5 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ٹی نے خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ کے علاقے خیرو دی ملیاں کے قریب کارروائی کی تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور 5 فرار ہوگئے۔ سی ٹی دی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارود، 4 کلاشنکوف، 5 موٹرسائیکلیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا جب کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں