شیخوپورہ میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 سے 25 میٹر تک رہ گئی۔


ویب ڈیسک November 02, 2016
موٹر وے کو شیخوپورہ انٹرچینج پر ٹریفک کے لئے بند کیا گیا۔ فوٹو: فائل

SHABQADAR: شیخوپورہ اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ اور گردو نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 سے 25 میٹر تک رہ گئی ہے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے کو شیخو پورہ انٹرچینج کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات احتیاط سے گاڑی چلائیں اور اپنی گاڑیوں کی فوگ لائٹس بھی جلائے رکھیں جب کہ حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں