افغان مونا لیزا ’’شربت گلہ‘‘کی درخواست ضمانت مسترد

تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے پر غور کیا جائے گا، وکیل شربت گلہ

عدالت کی جج نے فیصلے کے لیے آج کی تاریخ مقررکی تھی: فوٹو: فائل

عدالت نے جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والی افغان خاتون شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کی خصوصی عدالت کی جج فرح جمشید نے اپنی خوبصورتی کی بدولت عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گلہ کی درخواست ضمانت سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ فریقین کے دلائل کی روشنی میں ملزمہ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔


فیصلہ سنائے جانے کے بعد شربت گلہ کے وکیل مبشرنذرایڈووکیٹ نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ موصول ہونے کے بعد اسے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغان مونا لیزا ''شربت گلہ'' گرفتار

واضح رہے کہ شربت گلہ نے 85-1984 میں اپنی سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی، افغانستان کے خراب حالات کے باعث وہ پاکستان آ گئی اور ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ شربت گلہ نے نا صرف اپنا بلکہ اپنے دو بچوں کا بھی شناختی کارڈ حاصل کر رکھا ہے جس پر ایف آئی اے نے 2 سال کی تحقیقات کے بعد شربت گلہ، اس کے شوہر اور2 بچوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی تھی۔
Load Next Story