نواز شریف پاناما معاملے میں پھنس گئے ہیں شیخ رشید
عمران خان ہمارا دوست اور بھائی ہے ہم اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ
لاہور:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سےبڑا کیس کبھی نہیں سنا جب کہ نواز شریف پھنس گئے ہیں ان کا کیس بہت واضح ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایسے ارکان کو بھی نااہل قرار دیا جنھوں نےغیرقانونی اراضیوں پر قبضہ کیا، ایک رکن اسمبلی ایسے تھے جنہوں نے اپنے بیٹوں کو فنڈنگ کی جب کہ ایک ایسے رکن کو بھی نااہل قرار دیا گیا جس کا ایک مسجد کے ساتھ مشترکہ بینک اکاؤنٹ تھا لیکن اس نے وہ اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیا تھا۔ ایسی صورت حال میں نواز شریف کا کیس تو بہت واضح ہے، وہ پھنس گئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سےبڑا کیس کبھی نہیں سنا، پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے ، کل قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہوں گی اور امید ہے کہ سپریم کورٹ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرے گی کیونکہ سپریم کورٹ کو چوروں کو سزا دینی ہے۔ اگر بات کمیشن تک گئی تو ہم اپنے ٹی او آر دیں گے جب کہ عوامی مسلم لیگ اوپن کورٹ کی حامی ہے اور اسی لیے اوپن کورٹ میں جانےکامشورہ دیا۔
دھرنے اور جلسے میں شرکت کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان میرے جلسے میں نہیں آئے تو کوئی بات نہیں، عمران خان ہمارا دوست اور بھائی ہے، ہم عمران خان کے اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے، ہم تولڑائی کےحق میں تھے لیکن لوگوں نے شدید تکلیف اٹھائی ہے۔