ملک اداروں کے درمیان تصادم کامتحمل نہیں ہوسکتامتحدہ

سلامتی پرخطرات منڈلارہے ہیں،عوام کوملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا،رابطہ کمیٹی

سلامتی پرخطرات منڈلارہے ہیں،عوام کوملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا،رابطہ کمیٹی۔ فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار نے کہا ہے کہ الطاف حسین واحد رہنما ہیں جو ملکی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں،پاکستان کی سلامتی پراندرونی و بیرونی خطرات منڈلارہے ہیں اوراس سے نجات کیلیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کوگروہی اورسیاسی جماعتوں کی سیاست سے بالاترہوکر ملک کے مفاد میں سوچناہوگا۔


ان خیالات کااظہارانھوں نےG-9مرکز اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی وسیم اختر،ارکان سی ای سی ودیگر موجود تھے، سیف یارنے کہاکہ الطاف حسین نے درپیش مشکلات سے عوام کوبروقت آگاہ کرکے دوراندیش رہنماہونے کا ثبوت دیا ہے۔ملک اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا،لہٰذاہمیں اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے ملک کومشکل گھڑی سے نکالنے کیلیے کرداراداکرناہوگا۔
Load Next Story