سعودی عرب میں شہزادے کو کوڑوں کی سزا

شہزادے کے طبی معائنے کے بعد پولیس اہلکار نے کوڑے مارے، سعودی اخبار


ویب ڈیسک November 02, 2016
شہزادے کی شناخت اور کس جرم میں کوڑے لگائے گئے اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں ۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: سعودی عرب میں عدالت کے حکم پر شاہی خاندان کے شہزادے کو سزا کے طور پر کوڑے مارے گئے۔

سعودی اخبار کے مطابق شاہی خاندان کے شہزادے کو جدہ کی عدالت نے سزا کے طور پر کوڑوں سمیت قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شہزادے کو عدالت میں ہی کوڑے لگائے گئے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ شہزادے کے طبی معائنے کے بعد پولیس اہلکار نے کوڑے مارے تاہم شہزادے کی شناخت اور کس جرم میں کوڑے لگائے گئے اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب میں قتل کے جرم میں شہزادے کا سر قلم کردیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 19 اکتوبر کو سعودی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شہزادہ ترکی بن سعود کو سزائے موت سنائی تھی اور عدالتی حکم کے مطابق دار الحکومت ریاض میں سرعام شہزادہ ترکی کا سر قلم کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں