بھارت میں حکومتی پالیسیوں سے نالاں ایک اور ریٹائرڈ فوجی کی خود کشی

سابق فوجی اہلکار کشن گریوال نے جنتر منتر میں زہر کھا کر خود کشی کی۔

حکومت نے ون رینک ون پنشن پالیسی کے حوالے سے ان کے مطالبات پورے نہیں کئے، کشن گریوال کی خود کشی سے قبل گفتگو۔ فوٹو: انڈین ایکسپریس

ایک طرف تو بھارت کے جنگی جنون کا یہ عالم ہے کہ اربوں کھربوں ڈالر اپنے دفاع پر خرچ کر رہا ہے جب کہ دوسری طرف حقیت یہ ہے کہ بھارت میں پنشن کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ریٹائرڈ فوجیوں نے گزشتہ کئی عرصے سے مہم شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک درجنوں سابق فوجی افسران و اہلکار خود کشی کر چکے ہیں اور ایک اور ریٹائرڈ فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ون رینک ون پنشن پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے والے سابق فوجی کشن گریوال نے نئی دلی کے علاقے جنتر منتر کے پارک میں زہر کھا کر خود کشی کرلی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کشن گریوال اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وزارت دفاع میں حکومت کی جانب سے ون رینک ون پنشن پالیسی کے خلاف ایک یادداشت جمع کرانا چاہتا تھا۔


خود کشی کرنے والے سابق فوجی اہلکار کے بیٹے رام کشن گریوال کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے انہیں فون پر بتایا کہ وہ خود کشی کرنے جا رہے ہیں کیونکہ حکومت نے ون رینک ون پنشن پالیسی کے حوالے سے ان کے مطالبات پورے نہیں کئے۔ دوسری جانب کشن گریوال کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ون رینک ون پنشن پالیسی کی وجہ سے وہ کافی عرصے سے پریشان رہنے لگا تھا۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھارتی وزیراعظم نریندور مودی کو نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت میں کسان اور فوجی خودکشیاں کر رہے ہیں، اگر ون رینک ون پنشن کی پالیسی پر عمل درآمد ہو جاتا تو کشن گریوال خود کشی کیوں کرتا۔
Load Next Story