سیاچن برفانی تودہ گرنے سے 6 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے

ریسکیو آپریشن میں ہلاک ہوئے 6 فوجیوں کی لاشیں برف کے ملبے سے نکال لی گئیں۔


AFP December 16, 2012
بھارتی افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جے ایس برار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اتوار کی صبح ایک برفانی تودے نے بھارتی چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سیاچن میں ایک برفانی تودے کے گرنے سے 6 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

بھارتی افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جے ایس برار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اتوار کی صبح ایک برفانی تودے نے بھارتی چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا اور وہاں موجود 6 بھارتی فوجی تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو آپریشن میں ہلاک ہوئے 6 فوجیوں کی لاشیں برف کے ملبے سے نکال لی گئیں۔

حالیہ سال اپریل میں سیاچن کے مقام پربرفانی تودے کے گرنے سے پاکستانی افواج کے 140 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ سیاچن میں 1984 سے لے کر اب تک پاکستان اور بھارت کے 8 ہزار فوجی برفانی تودے گرنے اور وہاں کی موسمی سختیوں کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں