سیاچن برفانی تودہ گرنے سے 6 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے
ریسکیو آپریشن میں ہلاک ہوئے 6 فوجیوں کی لاشیں برف کے ملبے سے نکال لی گئیں۔
سیاچن میں ایک برفانی تودے کے گرنے سے 6 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارتی افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جے ایس برار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اتوار کی صبح ایک برفانی تودے نے بھارتی چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا اور وہاں موجود 6 بھارتی فوجی تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو آپریشن میں ہلاک ہوئے 6 فوجیوں کی لاشیں برف کے ملبے سے نکال لی گئیں۔
حالیہ سال اپریل میں سیاچن کے مقام پربرفانی تودے کے گرنے سے پاکستانی افواج کے 140 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ سیاچن میں 1984 سے لے کر اب تک پاکستان اور بھارت کے 8 ہزار فوجی برفانی تودے گرنے اور وہاں کی موسمی سختیوں کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔