امریکی ریاست آئیوا میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

حملہ آوروں نے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، پولیس حکام


ویب ڈیسک November 02, 2016
حملہ آوروں نے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، پولیس حکام۔ فوٹو؛ فائل

امریکی ریاست آئیوا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست آئیوا میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں فائرنگ سے 3 پولیس آفیسر سمیت 5 افراد ہلاک

پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد جمع کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں جب کہ رواں سال بھی امریکا میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں