دہشت گردوں کی معاونت انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی ضمانت پر رہا

سینٹرل جیل کراچی کے باہر رؤف صدیقی کا استقبال فاروق ستار جب کہ انیس قائم خانی کا مصطفیٰ کمال نے کیا


ویب ڈیسک November 02, 2016
رہائی کے بعد رؤف صدیقی پی آئی بی میں ایم کیو ایم کے مرکز پہنچےجہاں ان کا استقبال ان کے اہل خانہ نے کیا۔ فوٹو: فائل

دہشت گردوں كو علاج معالجے كی سہولتیں فراہم كرنے كے الزامات پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی ضمانت پر رہا کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سندھ ہائیكورٹ نے دہشت گردوں كو علاج معالجے كی سہولتیں فراہم كرنے كے الزامات پر پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاكٹر عاصم، پاک سرزمین کے انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کیں تھیں جس پر آج انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈاکٹرعاصم، انیس قائمخانی اور رؤف صدیقی کی ضمانت منظور

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار روف صدیقی کو لینے کے لیے سینٹرل جیل پہنچے جہاں سے وہ پی آئی بی کالونی میں قائم ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچے جہاں رؤف صدیقی کا استقبال اہلِ خانہ سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں نے کیا۔

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنما انیس قائم خانی کی رہائی کے بعد انہیں لینے سینٹرل جیل پہنچے جہاں سے انہیں پاکستان ہاؤس لے جایا جائے گا جہاں وہ پریس کانفرنس کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دہشت گردوں کی معاونت؛ وسیم اختر، رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی گرفتار

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین، وسیم اختر، انیس قائم خانی، رؤف صدیقی، عبدالقادر پٹیل اور عثمان معظم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں