انڈونیشیا کے جزیرے میں کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

ریسکیو آپریشن کے دوران 39 افراد کی جان بچالی جب کہ دیگر کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے،جزیرہ پولیس


ویب ڈیسک November 02, 2016
ریسکیو آپریشن کے دوران 39 افراد کی جان بچالی جب کہ دیگر کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے،جزیرہ پولیس۔ فوٹو: فائل

لاہور: انڈونیشیا کے باٹم جزیرے میں نجی کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے جب کہ 39 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے باٹم جزیرے سے کام سے واپس گھر جانے والے فیکٹری ملازمین کی کشتی طوفانی لہریں اور موسلا دھار بارش کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ڈوب کر ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے جب کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 39 ملازمین کو بچا لیا۔

جزیرہ پولیس کے چیف کے مطابق کشتی میں 90 مسافر سوار تھے جو صبح 5 بجے سمندر میں تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی جب کہ دیگر مسافروں کی جان بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور سلسلے میں پولیس کے ہیلی کاپٹر اور درجنوں کشتیوں کی بھی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب حادثے میں محفوظ رہنے والے ایک ملازم کا کہنا تھا کہ کشتی جوہر باہرا سے صبح 3 بجے روانہ ہوئی تھی اور 2 گھنٹے کے سفر کے بعد موسلا دھار بارش اور تیز لہروں کے باعث الٹ گئی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیروں میں ناقص انتظامات کے باعث ماضی میں کشتی الٹنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جب کہ 2009 میں سلاویسی میں مسافروں کی کشتی الٹنے سے 330 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں