مریم اورنگزیب نے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا حلف اٹھا لیا

صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں مریم اورنگزیب سے حلف لیا۔


ویب ڈیسک November 02, 2016
صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں مریم اورنگزیب سے حلف لیا۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی

ركن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے وزیر مملكت اطلاعات و نشریات كی حیثیت سے حلف اٹھا لیا جہاں ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔

مریم اورنگزیب کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جس میں قومی اسمبلی كے اسپیكر سردار ایاز صادق، وزیر مملكت كیڈ طارق فضل چوہدری، وزیر مملكت اور چیئرمین نجكاری كمیشن محمد زبیر، اراكین پارلیمنٹ اور سینئر سركاری افسران نے تقریب حلف برداری میں شركت كی۔ صدر مملکت نے مریم اورنگزیب سے حلف لیا اور حلف برداری كی پوری تقریب اردو زبان میں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں