سپریم کورٹ پاناما کی تحقیقات اپوزیشن کے بل پر کرے تب اسے مانیں گے اعتزاز احسن

سپریم کورٹ کی کارروائی سے پتا چلے گا کہ نوازشریف کے لیے بحران ٹلا ہے یا نہیں، اپوزیشن لیڈر سینیٹ

سپریم کورٹ کی کارروائی سے پتا چلے گا کہ نوازشریف کے لیے بحران ٹلا ہے یا نہیں، اپوزیشن لیڈر سینیٹ، فوٹو؛ فائل

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے كہا ہے کہ سپریم كورٹ كا تشكیل كردہ كمیشن اپوزیشن كے پاناما پیپر انكوائری بل كے تحت تحقیقات كرے تب اسے مانیں گے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم كورٹ كی پاناما لیكس تحقیقات كو تسلیم كرنے كے لیے پیپلزپارٹی نے شرط ركھ دی ہے، سپریم كورٹ كا تشكیل كردہ كمیشن اپوزیشن كے پاناما پیپر انكوائری بل كے تحت تحقیقات كرے تب اسے مانیں گے كیونكہ اس سارے معاملے میں ٹی او آرز اہم ہوں گے جب کہ ٹی او آر میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ثبوت کیا رکھا جاتا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف كے لیے بحران ٹلا ہے یا نہیں یہ سپریم كورٹ كی كارروائی سے پتہ چلے گا، ٹی او آرز دیكھ كر ہی اندازہ لگایا جا سكے گا كہ انكوائری كا نتیجہ كیا ہوسكتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ لوگ دیكھنا چاہیں گے کہ كیا سپریم كورٹ وہی كڑا پیمانہ وزیراعظم نواز شریف كے لیے استعمال كرے گی جو كڑا پیمانہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر ہوا۔
Load Next Story