کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں مکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

اسلحہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد ہوا جو لیاری گینگ وار میں استعمال کیاجانا تھا، پولیس


ویب ڈیسک November 03, 2016
اسلحہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد ہوا جو لیاری گینگ وار میں استعمال کیاجانا تھا، پولیس، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: ضلع غربی پولیس اور حساس ادارے نے مشتركہ طور پر پرانا گولیمار میں واقع ایك مكان پر چھاپہ مار كر بھاری تعداد میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد كرلیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑك نے ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب اور ایس پی اورنگی ڈویژن سردار احمد كے ہمراہ پولیس كمپلكس كیماڑی میں پریس كانفرنس كرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ایس ایس پی ویسٹ كی سربراہی میں پولیس پارٹی اور وفاقی حساس ادارے نے مشتركہ طور پر پہلے سے گرفتار ملزم اسد اﷲ ولد عبدالباسط كی نشاندہی پر پاك كالونی تھانے كے علاقے پرانا گولیمار عثمانیہ مسجد، سینٹرل مسلم آباد ، غلام محمد ولیج شیرین بیكری كے قریب ایك مكان پر چھاپہ مارا تو وہاں پہلے سے موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ كردی جس پر پولیس پارٹی كی جانب سے بھی جوابی فائرنگ كی گئی، پولیس پارٹی كی جانب سے فائرنگ كے نتیجے میں مسلح ملزمان تنگ گلیوں كا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع پر سے فرار ہوگئے جب كہ فرار ہونے والے ملزمان كی شناخت بطور انور ہڈی اور بلال بھیا كے ناموں سے گرفتار ملزم اسد نے كرلی، گرفتار ملزم كی نشاندہی پر مذكورہ مكان كی تلاشی كی گئی تو مكان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد كر كے پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ اسلحے میں 70 عدد اوان شیل ،11عدد RGP راكٹ، 11 عدد بڑے اوان شیل، 5 عدد لائٹ مشین گنز،3 عدد پستول بمعہ میگزین، ایك 7 MM رائفل، 8 عدد گراؤنڈ شیپ میگزین، رپیٹرز، 70 عدد ایس ایم جی كے میگزین، ایك راكٹ لاؤنچر،7 عدد رائفلوں سمیت دیگر بھاری اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذكورہ مكان لیاری گینگ وار اور بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست كے كارندوں كے زیر استعمال تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم اسد اﷲ كو منگھو پیر پولیس اور حساس اداروں كے اہلكاروں نے منگھو پیر روڈ بلوچ پاڑا میں كارروائی كرکے گرفتار كیا تھا اور ملزم كا تعلق لیاری گینگ وار اور بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست گروپ سے ہے جب کہ ملزم کی نشاندہی پر برآمد كیا جانے والا اسلحہ لیاری گینگ وار میں استعمال كیا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں