پاناما لیکس پرسماعت آج ہوگی جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کرنے کا امکان

مقدمے كی سماعت كے دوران عدالت عظمٰی ميں خصوصی پاسز كے ذريعے داخلہ ہوگا، ترجمان سپریم کورٹ


ویب ڈیسک November 03, 2016
مقدمے كی سماعت كے دوران عدالت عظمٰی ميں خصوصی پاسز كے ذريعے داخلہ ہوگا، ترجمان سپریم کورٹ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں آج پاناما لیکس پر سماعت ہوگی جب کہ مقدمے ميں آج انكوائری كے لئے باقاعدہ جوڈيشل انكوائری كميشن قائم كرنے كا امكان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ آج پاناما لیکس کے معاملے پر سماعت کرے گا جب کہ پاناما لیکس کے درخواست گزاروں عمران خان اور سراج الحق كے علاوہ فريق مخالف وزير اعظم كی طرف سے تاحال عدالت عظمٰی ميں ضابطہ كار اور تحريری معروضات جمع نہيں كئے جاسكے ہيں۔

دوسری جانب ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پاناما ليكس كے بارے مقدمے كی سماعت كے دوران عدالت عظمٰی ميں خصوصی پاسز كے ذريعے داخلہ ہوگا تاہم وكيل اور فريقين اس پابندی سے مبرا ہوں گے ۔ اعلامیئے کے مطابق عدالت ميں كيمرہ اور سيل فون لے جانے پر پابندی ہوگی ليكن كوريج كرنے والے صحافيوں كو كارڈ كی شرط سے مستثنٰی ركھا گيا ہے۔عدالت كی كارروائی ديكھنے كے خواہشمند افراد كو خصوصی پاسز كے لئے ايس پی سپريم كورٹ سكيورٹی سے رابطہ كرنے كا كہا گيا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں