وزیراعظم کا پی پی ارکان پنجاب اسمبلی کیلئے55کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی میں ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے،ارکان اسمبلی کا شکوہ

تمام ارکان پنجاب اسمبلی 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش ضرور پہنچیں، وزیر اعظم کی ہدایت۔ فوٹو : اے پی پی

لاہور:
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو 5،5 کروڑ روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کردیا۔

گورنرہاؤس لاہورمیں وزیراعظم کی زیرصدارت پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے کئی معاملات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ارکان اسمبلی کے رویے پر وفاقی وزیر خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔


ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مسلم لیگ ن کے ارکان کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کررہی ہے جبکہ انہیں گزشتہ چار برسوں سے نظرانداز کیاجارہاہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی میں ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا کہ اب وفاق کی جانب سے مزید اعلان نہیں بلکہ عمل ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کے لئے 5،5 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا۔ انہوں نے تمام ارکان کو ہدایت دی کہ 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی پہلی سیاسی مہم شروع کررہے ہیں اس لئے تمام ارکان گڑھی خدابخش ضرور پہنچیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story