لیڈی گاگا اپنے نئے البم ’’جوانے‘‘ کی تشہیر کے لیے جاپان پہنچ گئیں
جاپان آمد پر لیڈی گاگا نے نہ صرف مداحوں کو آٹو گراف دیے بلکہ ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
SUKKUR:
امریکی گلوکارہ اپنے نئے البم ''جوانے '' کی تشہیر کے لیے جاپان پہنچ گئیں، ٹوکیو آمد پر لیڈی گاگا کے درجنوں مداحوں نے ان کااستقبال کیا۔
جاپان آمد پر لیڈی گاگا نے نہ صرف مداحوں کو آٹو گراف دیے بلکہ ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اس موقع پر لیڈی گانا جنہوں نے گلابی رنگ کا ہیٹ سر پر سجا رکھا تھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہر کوئی خوش رہے اور میرے نزدیک گلابی رنگ کا ہیٹ مجھے ہمیشہ خوش رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ ''جوانے'' لیڈی گاگا کا پانچواں البم ہے جو امریکی بل بورڈ 200البم چارٹ پر پہلے نمبر پر جارہا ہے دوسری طرف ان کے اس البم کی اب تک ایک لاکھ 70 ہزارکاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔