بروس لی پر بنائی گئی فلم ’’برتھ آف دی ڈریگن‘‘ کا نیا ٹریلر جاری 

فلم کی کہانی 1965 میں بروس لی کی جانب سے کنگ فو لیجنڈ وونگ جیک مین کو دیے گئے چیلنج پر بنائی گئی ہے۔


Showbiz Desk November 03, 2016
مائیکل لندن اور کرسٹوفر ولکنسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم جلد سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: معروف امریکی اداکار اور مارشل آرٹس کے ماہر بروس لی پر بنائی جانیوالی فلم ''برتھ آف دی ڈریگن'' کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جارج نولفی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1965 میں بروس لی کی جانب سے کنگ فو لیجنڈ وونگ جیک مین کو دیے گئے چیلنج پر بنائی گئی ہے۔

فلم میں بروس لی کا مرکزی کردار فلپ این جی نبھار ہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں ژیا یو، جن ژنگ، بلے میگنوسن اور سیمون ین شامل ہیں۔ مائیکل لندن اور کرسٹوفر ولکنسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم جلد سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں