محمد عامر کا مضحکہ خیز رن آؤٹ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

ویسٹ انڈین فیلڈر روسٹن چیس کی شاندار فیلڈنگ نے پاکستانی پلیئرکو وکٹ سے محروم کردیا۔


Sports Desk November 03, 2016
دلچسپ امر یہ ہے کہ کریز تک پہنچنے سے قبل عامر کے ہاتھ سے بیٹ بھی گر پڑا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے دن عامرکا مضحکہ خیز رن آؤٹ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گیا، ویسٹ انڈین فیلڈر روسٹن چیس کی شاندار فیلڈنگ نے پاکستانی پلیئرکو وکٹ سے محروم کردیا۔

عامر نے اسپنر دیویندرابشو کی گیند پر لانگ آن پوزیشن پر اونچا اسٹروک کھیلا، گیند بظاہر باؤنڈری لائن کے باہر جاتی دکھائی دے رہی تھی،مگر باؤنڈری لائن کے قریب موجود روسٹن چیس نے اچھل کر اسے ایک ہاتھ سے روکا اور فیلڈ کے اندر اچھال دیا، اس دوران وہ باؤنڈری لائن سے باہر چلے گئے تھے۔

دوسری جانب عامر اسٹروک کھیلنے کے بعد چھکے کیلیے پُراعتماد تھے لیکن چیس نے سنبھلنے کے بعد گیند نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود اپنے کپتان جیسن ہولڈر کو تھرو کی،انھوں نے باآسانی عامر کو رن آؤٹ کردیا، دلچسپ امر یہ ہے کہ کریز تک پہنچنے سے قبل عامر کے ہاتھ سے بیٹ بھی گر پڑا تھا، یوں ٹی وی امپائر نے ایک آسان فیصلہ دے دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں