رونالڈو کے میچز کا احوال سن کر 15 سالہ لڑکا کومے سے باہر آگیا

تجرباتی طور پر یادوں کو جگانے کی کوشش کی گئی، اس دوران انھیں رونالڈوکے گولز کی کمنٹری بھی سنائی جاتی رہی۔


Sports Desk November 03, 2016
رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں اس لڑکے کو صحت مند دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ فوٹو: فائل

رئیل میڈرڈ کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے میچزکا احوال سن کر 15 سالہ لڑکا کومے سے باہر آگیا۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والا ڈیوڈ پالیسزیک تین ماہ قبل بائیک حادثے کی وجہ سے کومے میں چلا گیا تھا تاہم تجرباتی طور پر یادوں کو جگانے کی کوشش کی گئی، اس دوران انھیں رونالڈوکے گولز کی کمنٹری بھی سنائی جاتی رہی، جس سے وہ آخر کومے سے جاگ گئے۔

گذشتہ روز انھوں نے اپنے والدین کے ہمراہ رونالڈو سے چیمپئنز لیگ میں لیگیا وارسا کے خلاف میچ سے قبل ملاقات کی، اس موقع پر رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں اس لڑکے کو صحت مند دیکھ کر بہت خوش ہوں، اس ملاقات کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر بھی کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں