ملک بھر میں آج یوم سیاہ منایا جائے رشید اے رضوی

3 نومبر 2007کو آئین معطل کرنیوالوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے


Staff Reporter November 03, 2016
وکلا برادری کا مطالبہ ہے کہ 3 نومبر کی ایمرجنسی کیخلاف آئین کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ وفٹو: فائل

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر رشید اے رضوی نے ملک بھر کی وکلا برادری سے آج (جمعرات کو) یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ 3 نومبر 2007 کو آئین معطل کر کے ایمرجنسی نافذ کرنے والوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

رشید اے رضوی بدھ کو سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر وکلا اورصحافیوں سے کر رہے تھے، انھوں نے اپنی کامیابی پر ملک بھر کے وکلا سے اظہارتشکر کیااور کہا کہ کراچی میرا بیس کیمپ ہے، اس لیے چارج لینے سے بھی پہلے یہاں آنا ضروری سمجھا۔


اس موقع پراپنے خطاب میں رشید اے رضوی نے کہا کہ 3نومبر تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر منایا جاتا رہے گاکیونکہ اس روز جنرل مشرف نے ماورائے آئین اقدام اٹھاتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی اورججزکونظربند کر دیا تھا۔


وکلا برادری کا مطالبہ ہے کہ 3 نومبر کی ایمرجنسی کیخلاف آئین کے تحت مقدمہ چلایا جائے، کیونکہ سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی درخواست میں مشرف کو غاصب قرار دے چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں