وقت کے ساتھ نوجوان نسل کے مزاج تبدیل ہوچکے فاطمہ ثریا بجیا

پاکستان میں اچھا ڈرامہ ہو رہا ہے،کچھ لوگ سہولت سے کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں


Showbiz Reporter December 17, 2012
لوگ کام سے زیادہ واہ واہ کے خواہش مند ہوتے ہیں، فاطمہ ثریا بجیا۔ فوٹو: فائل

معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ نوجوان نسل کے مزاج میں بھی تبدیلی آئی ہے۔

آج لوگ سہولت پسند ہوگئے ہیں کام سے زیادہ واہ واہ کے خواہش مند ہوتے ہیں انسان کسی لمحے بھی مکمل نہیں ہوتا ہمارا ہر لمحہ ہماری تربیت کر رہا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوان ترقی کی منازل طے کررہے ہیں مگر ہمارے ہاں تنقید سے آگے سفر نہیں کیا جارہا پاکستان میں اچھا ڈرامہ تو ہو رہا ہے مگر کچھ لوگ سہولت سے کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو وہ بے انتہا محنت مانگتا ہے۔

اگرماضی کے ڈراموں کی مثال آج دی جاتی ہے تو ہم نے کام کیا ہمارے فنکار پروڈیوسر سچائی اور لگن سے کام پر توجہ دیتے تھے ایک سین پر کئی دن اور گھنٹے لگ جاتے تھے اب یہ ہے کہ فنکار انڈسٹری میں آیا اور اس کی پہلی ترجیح ہوتی ہے کہ میں اتنا مقبول ہوجاؤں کہ میں جب باہر نکلوں تو لوگ میرے ارد گرد جمع ہوجا ئیں ایسا نہیں ہے آپ کی عزت اور وقار فقط آپ کے کام کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

05

فاطمہ ثریا بجیا نے بتایا کہ وہ جلد ایک سیریل پرکا اغاز کرینگی جس کی مکمل کہانی ملکی حالات پر مبنی ہے اس ڈرامے میں کچھ نیا کام کرنے کی کوشش کی ہے امید ہے دیکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح مزہ آئیگا ڈرامے میں نئے اور پرانے فنکاروں کو مشترکہ کاسٹ کیا جائیگا اس حوالے سے بات چیت جاری ہے ہم جن حالات سے گز ر رہے ہیں اس کو تبدیل کرنے کے لیے ہمیں قلم کا استعمال کرنا ہوگا یہ ہی بہتر حل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں