دورہ بھارت پاکستان ٹیم کے پریکٹس میچز کا آغاز آج سے ہوگا
مصباح الحق اور شعیب ملک الیون ون ڈے میچ میں مدمقابل ہوں گی
KARACHI:
پاک بھارت سیریز کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچز کا آغاز پیر سے لاہور میں ہوگا۔
25دسمبر سے شروع ہونے والی پاک بھارت سیریز کیلیے 14دسمبر سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے جس کی نگرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کررہے ہیں جبکہ کیمپ میں انضمام الحق نے بیٹسمینوں اور محمد اکرم نے بولرزکو مختلف ٹپس دیں، تربیتی کیمپ تین روز تک جاری رہنے کے بعد گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔کھلاڑیوں نے دو الگ سیشنز میں فزیکل ٹریننگ کے علاوہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھر پور پریکٹس کی۔
کیمپ میں کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر تیار کرنے کیلیے خصوصی لیکچر بھی دیے گئے۔ ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 میچز کا آغاز آج سے ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ایک روزہ میچ ہو گا، ایک ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ دوسری کی کپتانی شعیب ملک کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ایک روز آرام کے بعد بدھ اور جمعرات کو کھلاڑیوں میں ٹوئنٹی20 میچز کرائے جائیں گے۔21دسمبر کو پاکستانی ٹیم آرام کرکے 22دسمبر کو سیریز کیلیے بھارت روانہ ہوگی۔