ہوبارٹ میں بڑی اننگز دلشان دوسرے غیرملکی پلیئر بنے
تلکارتنے دلشان آسٹریلیا کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے والے تیسرے سری لنکن بیٹسمین ہیں
KARACHI:
تلکارتنے دلشان ہوبارٹ میں بڑی اننگز کھیلنے والے دوسرے غیرملکی بیٹسمین بن گئے۔
انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 147 رنز بنائے جبکہ اس گراؤنڈ پر سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز ان کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کے پاس ہے جنھوں نے 2007 میں 192 رنز اسکور کیے تھے، دلشان آسٹریلیا کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے والے تیسرے سری لنکن بیٹسمین ہیں، اس فہرست میں ٹاپ پر موجود تمام چاروں بیٹسمینوں نے اپنی اننگز آسٹریلیا میں ہی کھیلیں۔
یہ دلشان کی آسٹریلیا کے خلاف 9 ٹیسٹ میچز میں دوسری سنچری ہے، اس سے قبل انھوں نے انھوں نے 2004 میں کینگروز کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں 104 رنز بنائے تھے، ان کے اور میتھیوز کے درمیان 161 رنز کی شراکت آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی دوسری بڑی پارٹنر شپ ہے جبکہ ہوبارٹ میں بھی کسی غیرملکی ٹیم کی جانب سے یہ دوسری بڑی شراکت ہے۔
161 رنز سری لنکا کی اپنے ملک سے باہر پانچویں وکٹ کیلیے دوسری بڑی شراکت ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں ٹاپ پانچ بڑی شراکتوں میں سے تین میں دلشان شامل رہے ہیں۔ پیٹرسڈل کے 54 رنز پر 5 وکٹیں کسی بھی آسٹریلوی فاسٹ بولر کی سری لنکا کے خلاف پانچویں بہترین بولنگ ہے، سڈل نے چھٹی مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں، ان میں سے پانچ مرتبہ وہ یہ کارنامہ اپنے ملک میں ہی انجام دے چکے ہیں۔