وریندرسہواگ کیریئر میں 16ویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار

کپیل دیو نے اپنے 131 ٹیسٹ میچز پر مشتمل کیریئر میں16مرتبہ کھاتے کھولے بغیر پویلین واپس ہوئے ہیں ۔


PPI December 17, 2012
سہواگ انگلینڈ کیخلاف جاری ناگپور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پہلے اوور کی تیسری گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی اوپنر وریندر سہواگ اپنے کیریئر میں16ویں مرتبہ صفر پر بولڈ ہوکرمنفی ریکارڈ میں سابق کھلاڑی کپیل دیو کے جوڑی دار بن گئے۔

کپیل دیو نے اپنے 131 ٹیسٹ میچز پر مشتمل کیریئر میں16مرتبہ کھاتے کھولے بغیر پویلین واپس ہوئے، سہواگ نے گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف اپنے102 ویں ٹیسٹ میچ میں اتنی ہی مرتبہ صفر کی خفت کا سامناکیا، واضح رہے کہ سہواگ انگلینڈ کیخلاف جاری ناگپور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پہلے اوور کی تیسری گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں