فیفا کلب ورلڈ کپ کورن تھیناس کے نام ہوگیا فائنل میں چیلسی کو مات

ایونٹ کے فائنل میں کورن تھیناس نے انگلش سائیڈ چیلسی کو1-0 سے مات دی۔

فیصلہ کن گول 69ویں منٹ میں پائولو گوریرو نے بنایا ۔ فوٹو: فائل

فیفا کلب ورلڈ کپ برازیلین سائیڈ کورن تھیناس نے جیت لیا۔


انھوں نے فائنل میں انگلش سائیڈ چیلسی کو1-0 سے مات دی، فیصلہ کن گول 69ویں منٹ میں پائولو گوریرو نے بنایا، میکسیکن کلب مونٹریری نے مصر کے الاہلی کو 2-0 سے ہراکر تیسری پوزیشن چھین لی۔
Load Next Story