نعیم الحق اور خرم نواز گنڈا پور سپریم کورٹ کے باہر لڑ پڑے
دونوں کے درمیان گالم گلوچ کے بعد جب معاملہ سنگین ہونے لگا تو شیخ رشید اور دیگر لوگوں نے بیچ بچاؤ کرادیا
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور آپس میں لڑ پڑے اور اس دوران دونوں میں گالم گلوچ بھی ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور شیخ رشید کے ہمراہ جیسے ہی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے لیے بنائے گئے ڈائس پر پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پہلے ان کی پارٹی کے چیرمین عمران خان بات کریں گے، خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے اصرار کیا گیا تو نعیم الحق نے انہیں ڈائس سے ہی ہٹا دیا۔ اس دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی اور بات گالم گلوچ تک جاپہنچی، میڈیا کے مائیک موجود ہونے کے باعث شیخ رشید احمد اور دیگر افراد نے دونوں کے منہ پر ہاتھ رکھ کر معاملے کو مزید بگڑنے سے بچایا۔
معاملہ رفع دفع ہونے کے بعد خرم نواز گنڈا پور نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان سے نعیم الحق کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ رویہ رہا تو میں برداشت نہیں کروں گا، میں صرف اپنا موقف پیش کرنے گیا تھا لیکن مجھے گندی گالیاں دی گئیں، بدتمیزی کی گئی اور دھکے دیے گئے۔
واقعے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ میں شیخ رشید سے بات کررہا تھا جس پر نعیم الحق نے بدتمیزی کی اور کہا کہ پہلے عمران خان بات کریں گے۔ نعیم الحق غنڈا ہے، اس جیسا شخص گالیاں دے، میں برداشت نہیں کروں گا کیونکہ پاکستان عوامی تحریک کا یہ وطیرہ نہیں، پی ٹی آئی والوں پر واضح کردیا ہے کہ ایسا رویہ برداشت نہیں کروں گا۔
https://www.dailymotion.com/video/x50gllf