پریمیئر فٹبال نیوی نے زرعی بینک کو20 سے ہرادیا

کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ایئر فورس کا میچ برابر، کے آر ایل اور واپڈا آج مدمقابل ہوں گے


Sports Reporter December 17, 2012
پاک کلیرنگ ایجنسی اورہائر ایجوکیشن کمیشن کے مابین میچ لاہور میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں نیوی نے زرعی ترقیاتی بینک کو 2-0 سے ہرا دیا جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پاکستان ایئر فورس کا میچ 2-2 سے برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق نیوی اور زرعی ترقیاتی بینک کا میچ پی این ایس کارساز گرائونڈ کراچی میں کھیلا گیا جو کہ نیوی نے 2-0 سے اپنے نام کیا، اسٹرائیکر سجاد اور ڈیفینڈر رمضان نے میچ کے بالترتیب 15ویں اور 66 ویں منٹ میں گول داغے، فاتح ٹیم کے سجاد کو یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاگیا ایئرفورس اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مابین میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ پی اے ایف کے مڈ فیلڈر محمد شیر نے میچ کے دوسرے منٹ میں پنالٹی کک کے ذریعے گول کیا، اسٹرائیکر عرفان علی نے17 ویں منٹ میں برتری 2-0 کردی۔

کے پی ٹی کی طرف سے ڈیفینڈر اختر مومل نے دونوں گول پنا لٹی ککس پر اسکور کیے، مڈفیلڈر محمد وسیم، اسٹرائیکر محمد، ڈیفنڈر محمد جلیل اور گول کیپر ساجد حسین کو میچ کے بالترتیب 32 ویں، 48 ویں، 89 ویں اور 90+4 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

02

پی اے ایف کے ڈیفنڈر محمد جنید، ڈیفنڈر محمد آصف اور گول کیپرعبدالعزیز بھی ریفری کی وارننگ سے نہ بچ سکے۔ کے پی ٹی کے مڈ فیلڈر محمد وسیم، پی اے ایف کے اسٹرائیکر عامر خان کوریڈ کارڈ دکھایا گیا، میچ کے بیسٹ اسکورر اختر مومل اور بہترین کھلاڑی محمد شیر قرار پائے۔ آج واپڈا اور خان ریسرچ لیبارٹری کا میچ ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر دو بجے ہوگا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن ڈیپارٹمنٹل لیگ میں پاک کلیرنگ ایجنسی اورہائر ایجوکیشن کمیشن کے مابین میچ فیم کلب ماڈل ٹائون لاہور میں ہوگا، سوئی سدرن گیس اور پاکستان ریلوے کا مقابلہ بھی اسی میدان پر شیڈول ہے۔ کلب لیگز کے تحت ینگ بلڈ ساہیوال اور چاند کلب لیہ کا مقابلہ رائے علی نواز فٹبال گرائونڈ ساہیوال میں ہوگا جبکہ بالاچ ایف سی کوئٹہ اور یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیمیں بھی اسی میدان پر ایکشن میں نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں