انٹر بورڈ اسپورٹس ہاکی ایونٹ میں لاہور چیمپئن بن گیا

تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلیئے ہونے والے مقابلے میں سرگودھا نے ایبٹ آباد کو ہرادیا


Sports Reporter December 17, 2012
اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ، ڈاکٹر محمد اختر نواز گنجیرا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے. فوٹو: فائل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر بورڈاسپورٹس گالا کا ہاکی ایونٹ لاہور بورڈ نے جیت لیا۔

نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہاکی فائنل میں بنوں کو 3-1 سے شکست ہوئی جبکہ فٹبال میں فیڈرل بورڈ کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد1-0 سے مات ہوگئی، تفصیلات کے مطابق ہاکی مقابلوں کے فائنل میں لاہور اور بنوں کا میچ یکطرفہ ثابت ہوا، تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلیئے ہونے والے مقابلے میں سرگودھا نے ایبٹ آباد کو ہرادیا، میچ کا فیصلہ پنالٹی اسٹروکس پر 4-3سے سرگودھا کے حق میں ہوا۔

اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ، ڈاکٹر محمد اختر نواز گنجیرا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مینزفٹبال کے فائنل میچ میں فیصل آباد بورڈ کی ٹیم نے اسلام آباد فیڈرل بورڈ کو سنسی خیز مقابلے میں 1-0 سے ہرا کر انٹر بورڈ اسپورٹس چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ لیاقت جمنازیم میں ہونے والے والی بال کے فیصلہ کن معرکہ میں بنوں بورڈ نے فیصل آباد کو 3-1 سے ہرا دیا جبکہ سوات بورڈ کی ٹیم نے خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کو 2-1 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

03

بیڈمنٹن مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان ، پشاور اور اسلام آباد فیڈرل بورڈ کی ٹیموں نے بالترتیب مردان ، کراچی، بنوں، فیصل آباد، سکھر اور ایبٹ آباد کو مات دیدی ۔ بعد ازاں اسلام آباد نے پشاور اور لاہور نے ساہیوال کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ٹیبل ٹینس سیمی فائنلز میں اسلام آباد نے لاہور اور فیصل آباد نے سوات کو شکست دیدی۔ایتھلیٹکس لانگ جمپ میںلاہور بورڈ کے محمد عمران فاتح رہے، فیصل آباد کے محمد سعید دوسرے اور ساہیوال بورڈ کے محمد عمران تیسرے نمبر پر رہے۔

5 ہزار میٹر ریس گوجرانوالہ بورڈ کے مصورالرحمان نے جیت لی، انھوں نے مقررہ فاصلہ 16.36.33منٹ میں طے کیا، ساہیوال بورڈ کے محمد جمیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔جولین تھرو ایونٹ ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کے عارف خان کے نام رہا ۔400 میٹر ہرڈل ریس ساہیوال کے محمد اکرام نے جیت لی ۔200 میٹر میںلاہور بورڈ کے محمد طارق دوسرے نمبر پر رہے ۔4x400 ریلے ریس لاہور بورڈ کے نام رہی، ساہیوال نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں