سہ روزہ انڈر19 کرکٹ راولپنڈی سے میچ ڈراپورٹ قاسم کی فائنل میں رسائی

بارش زدہ مقابلہ میں پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر پورٹ قاسم نے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا.


Sports Reporter December 17, 2012
ل میں پورٹ قاسم کا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک سے ہوگا۔ فوٹو : فائل

انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹرائنگولر مرحلے میں راولپنڈی ریجن اور پورٹ قاسم کا میچ ڈرا ہوگیا۔

بارش زدہ مقابلہ میں پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر پورٹ قاسم نے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا جہاں زرعی ترقیاتی بینک سے آمنا سامنا ہوگا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے اور آخری روز میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز دو وکٹ پر30 رنز سے شروع کرکے 93 پر آئوٹ ہوگئی، طلحہ قریشی 30 پر ناقابل شکست رہے، قاسم عارف بھی اتنے ہی رنز بناکرآئوٹ ہوئے، خرم شہزاد نے 39 رنز دیکر4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پورٹ قاسم نے 139 رنزبنائے،سیف اللہ بنگش77رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عابد حسین نے 46 رنز دیکر 5، میر واعظ نے 36 دیکر 3 ، توثیق شاہ نے 12کے بدلے میں 2وکٹیں حاصل کیں۔راولپنڈی نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 65 رنز بنائے تھے کہ میچ کا وقت ختم ہوگیا، احسن عباسی 32، یوسف اقبال 21 پر ناقابل شکست رہے، پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر پورٹ قاسم نے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا جہاں زرعی ترقیاتی بینک سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں