تیلگیس کے شعبہ میں16کروڑ ڈالرغیرملکی سرمایہ کاری

جولائی تا نومبر مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 44کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی،اسٹیٹ بینک


Online December 17, 2012
رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 55فیصد زیادہ رہی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران تیل و گیس کے شعبہ میں 16کروڑ ڈالرسے زائد غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 55فیصد زیادہ رہی۔ امریکا پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالا ملک رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر مجموعی غیر ملکی سرمایا کاری 55فیصد اضافے کے ساتھ 44کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلیے تیل و گیس کا شعبہ سب سے زیادہ پرکشش رہا جہاں 16کروڑ ڈالرسے زائد سرمایہ کاری کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں