ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے بلاول بھٹو زرداری
وزیرریلوے کو ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی
چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حادثات پرسیاست نہیں کرنا چاہتا تاہم وزیرریلوے کو ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔
پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے زخمیوں کی جناح اسپتال میں عیادت کی جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حادثات پرسیاست نہیں کرناچاہتا لیکن حادثے کی تحقیقات ضرورہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو سزاملنی چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرریلوے کو ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے، مینڈیٹ کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کوجواب نہ دیا جائے جب کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ایمرجنسی سینٹر کے قیام پرتوجہ مرکوز کرے گی۔ پی پی چیرمین نے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سے امداد کی سفارش بھی کی۔
https://www.dailymotion.com/video/x50hkom