ٹرین حادثے کے ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی وزیر ریلوے
جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 15 لاکھ اور زخمیوں کو ساڑھے تین لاکھ دیئے جائیں گے، خواجہ سعد رفیق
ISLAMABAD:
وفاقی حکومت نے ٹرین حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کے لیے امدادی رقم کا اعلان کردیا جب کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ حادثے کی تفتیش مکمل کریں گے اور ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ٹرین حادثے کے بعد کراچی پہنچے جہاں انہوں نے جناح اسپتال میں ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور انہیں پھل پیش کیے جب کہ انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی نے وزیرریلوے کو زخمیوں کو دی جانے والی طبی امداد سے متعلق آگاہ کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں دو ٹرینوں میں تصادم سے 21 افراد جاں بحق
جناح اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو فی کس 15 لاکھ اور زخمیوں کو ساڑھے 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کا ہر مسافر انشورڈ ہوتا ہے اور ہمارے پاس مسافروں کا ڈیٹا بھی ہوتا ہے جس کے ذریعے مسافروں کے اہلخانہ سے رابطہ کرکے انہیں رقوم کی ادائیگی کی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: حادثے سے قبل آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا تھا، ڈرائیور
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق حادثہ انسانی غلطی لگ رہا ہے تاہم متعلقہ حکام 3 دن کے اندر ابتدائی رپورٹ دیں اور 8 دن میں تفصیلی رپورٹ تیار کرلی جائے گی، حادثے کی تفتیش مکمل کریں گے اور اس کے ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بتایا گیا ٹرین کا ڈرائیور 8 سال سے کام کررہا ہے، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ہمارے پاس ہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کے وسائل بہت محدود ہیں اور ریلوے کی زمینوں پر قبضے کا معاملہ بھی پورے ملک میں تھا لیکن سندھ میں زمینیں واگزار کرنے کے لیے دیگر صوبوں جیسا تعاون نہیں مل رہا۔
https://www.dailymotion.com/video/x50hjhu