متحدہ کو دیوار سے لگانے کی سازشیں ناکام ہوں گی فرید احمد
حق پرست عوام ظالموں اور جابروں کے آگے مرتے دم تک نہیں جھکیں گے،بیان
متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد و اراکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرنے والے احمقوں کے سردار ہیں۔
دنیا کی کوئی طاقت سچے نظریہ کو ریاستی ظلم و جبر اور طاقت کے ذریعے دبا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ الطاف کراچی سے نکل کر ملک بھر میں پھیل چکا ہے اور غریب و مظلوم عوام کا ترجمان بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح استحصالی عناصر اور غاصب قوتیں اب بھی اپنی بد نیتی اور ظلم و جبر آزما کر دیکھ لیں، ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی تمام تر سازشیں بری طرح ناکام ہونگی۔ انہوں نے ارباب اختیار کو متنبہ کیا کہ وہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ برداشت کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ جس نظریہ و تحریک کے لئے ہزاروں شہیدوں نے اپنا لہو دیا ہو اس تحریک کو ظلم و جبر سے نہیں دبایا جاسکتا اور تحریکی کارکنان و حق پرست عوام ظالموں اور جابروں کے آگے مرتے دم تک نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم غریب و مظلوم عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کرتی رہے گی اور بہت جلد قافلہ حق پرستی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رہبری و رہنمائی میں اپنی منزل پر پہنچے گا۔