عیسائی برادری کا حیدرآباد میں کرسمس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
سابق رکن اسمبلی سلیم کھوکھر کی قیادت میں پریس کلب میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا
دنیا بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی کرسمس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور عیسائی برادری کے افراد نے صحافیوں کے ساتھ مل کر کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا۔
اس سلسلے میں سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم خورشید کھوکھر کی قیادت میں عیسائی برادری کا وفد حیدرآباد پریس کلب پہنچا، جہاں انھوں نے صحافیوں کے ساتھ مل کر کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا اور صحافیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی اس موقع پر انھوں نے کہاکہ ملک میں مذہبی انتہا پسندی اوردہشت گردی اپنے عروج پر ہے ایسے موقع پر ملک کے عیسائی، ہندو اور مسلم کو مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔
انھوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام مسیحی ملازمین کی کو بقایاجات سمیت ماہ دسمبر کی ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے صدر حمید الرحمان، سیکریٹری جے پرکاش اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ صحافی، کیمرا مین اور فوٹو گرافرز بھی موجود تھے۔