پھٹی کی بڑے پیمانے پر آمد کپاس کی پیداوار 7 فیصد بڑھ کر 695 لاکھ گانٹھ ہوگئی

15روز کے اندر 26لاکھ بیلز پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی، پنجاب کی پیداوار 14 فیصد زیادہ، بلوچستان میں25فیصدبڑھ گئی،


Business Reporter November 04, 2016
ملتان، لودھران، بہاولنگر، خانیوال، مظفرگڑھ، بہاولپور، نوشہروفیروز، نواب شاہ اور خیرپور میں کپاس کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

ملکی منڈیوں میں15 روز کے دوران پھٹی کی بڑے پیمانے پر آمد کے باعث کپاس کی پیداوار 31 اکتوبر تک 69 لاکھ 48 ہزار 381 گانٹھ تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 7.47 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 16 سے 31اکتوبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 25لاکھ 73 ہزار399 گانٹھوں کے برابر پھٹی پہنچی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 18 لاکھ 1 ہزار 724 بیلز کی آمد کے مقابلے میں7لاکھ 71ہزار675 گانٹھ زیادہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 31اکتوبر تک صوبہ پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں ریکارڈ 39 لاکھ 22 ہزار 50 بیلز کے برابر پھٹی پہنچی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4 لاکھ 76 ہزار 879 بیلز یا13.84 فیصدزیادہ ہے، سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد 0.20فیصد یا 5 ہزار 902 گانٹھ اضافے سے 30لاکھ 26 ہزار 331بیلز رہی، پنجاب میں ملتان، لودھراں، بہاولنگر، خانیوال، مظفرگڑھ اور بہاولپور میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ سندھ میں نوشہروفیروز، نواب شاہ اور خیرپور کی پیداوار بڑھی، بلوچستان میں بھی کپاس کی پیداوار میں کم وبیش26 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق ٹیکسٹائل ملز نے 31 اکتوبر تک 49 لاکھ 96 ہزار 603 بیلز خریدی ہیں جو گزشتہ سال سے 7 لاکھ 80 ہزار بیلز زائد ہیں جبکہ 1 لاکھ 21 ہزار 629 بیلز بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ 11 ہزار 926 بیلز کم ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |